11 دسمبر 2013 - 20:30
شام: ریف دمشق میں سرکاری افواج کی زبردست پیشقدمی

اطلاعات کے مطابق صوبہ ریف دمشق میں سرکاری افواج کی پیشقدمی جاری ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ریف دمشق میں سرکاری افواج کی پیشقدمی جاری ہے جبکہ عذرا نامی قصبے میں تکفیری دہشت گردوں نے فوج کا سامنا کرنے سے بے بس ہوکر عام شہریوں کو نشانہ بنا کر کئی نہتے افراد کو شہید کردیا ہے۔ درندگی کا یہ واقعہ نام نہاد لواء الاسلام نامی دہشت گرد ٹولے کے ہاتھوں رونما ہوا۔ دہشت گردوں عذراء شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر عوام نے دواع کرکے انہیں شہر سے دور رکھا۔ ایک اعلی فوجی افسر نے العالم کو بتایا کہ ریف دمشق کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں فوج کی کاروائیاں جاری ہیں اور ان کاروائیوں میں داعش اور جبہۃالنصرہ کے متعدد کمانڈروں سمیت دسوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر برزہ کے علاقے میں ایک دہشت گرد گینگ کے سرغنے "ابو عرف" کو ہلاک کر دیا ہے اور مسلح افواج نے دوما کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک اہم خفیہ ٹھکانے کو توپخانے کی گولہ باری کرکے تباہ کردیا ہے۔ دہشت گردوں نے المیریدیان اور المحافظہ میں رہائشی علاقوں کو مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا اور اس بزدلانہ حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 12 شہری شہید ہوئے۔ ادھر شمال میں کرد مجاہدین کی کمیٹی نے الحسکہ کے مغرب میں توینہ نامی قصبے کو کئی دنوں کی شدید لڑائی کے بعد جبہۃالنصرہ کے دہشت گردوں سے چھڑا لیا ہے اور الحسکہ ـ راس العین شاہراہ کو محفوظ بنایا ہے۔ العالم کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ شامی افواج کی طرف سے مسلسل پیشقدمیوں اور اہم علاقوں میں دہشت گردوں کا خاتمہ ہونے کے بعد جنگ میں مزید تیزی آئی ہے اور دہشت گرد جنیوا 2 کانفرنس سے قبل سرکاری افواج کو کسی ایک محاذ سے پیچھے دھکیلنے کے لئے پوری کوشش کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭

متعلقہ خبر:

دو محصور شیعہ شہروں میں 743 شہید/ بندر القاعدہ کا ممکنہ اتحاد/ کئی ممالک کے دہشت گردہلاک